امریکی ٹیم سے شکست، احمد شہزاد اور امام الحق پھٹ پڑے

کراچی(پی این آئی)امریکی ٹیم سے شکست، احمد شہزاد اور امام الحق پھٹ پڑے۔۔۔ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم بار بار بولتے ہیں ہم غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں تو بار بار وہی غلطیاں کیسے ہورہی ہیں.انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔ پروگرام میں کرکٹر امام الحق نے بھی شرکت کی ۔کرکٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ پاک، امریکہ میچ میں توقع تھی ہمارے بیٹسمین اچھا سکور کریں گے، محمد رضوان اور عثمان خان کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے ٹیم بہت دباؤ میں آگئی۔۔۔۔

close