کراچی(پی این آئی)ٹی 20ورلڈکپ: امریکا سے شکست، شعیب اختر پھٹ پڑے۔۔۔پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ امریکی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم میں بھی شاہین اور عامر سمیت دیگر نے میچ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میچ میں شروع سے ہی امریکا کی ٹیم حاوی رہی، یہ پاکستان کے لیے مایوس کن شکست تھی اور ایونٹ کا بھی یہ کوئی اچھا آغاز نہیں ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے 1999 ورلڈکپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔واضح رہے کہ 1999 میں 50 اوورز کے ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 62 رنز سے ہرایا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں