روہت شرما کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بھارتی کپتان روہت شرما کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں مدمقابل تھیں جس میں بھارتی ٹیم نے آئرش ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی سیمٹی۔تاہم، میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش باؤلر جوش لٹل کی گیند بازو پر لگی تھی جس کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے 37 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے اپنی تکلیف سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، بازو میں ہلکا سا درد ہوا مگر اب یہ مکمل طور پر ٹھیک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close