صرف 25ڈالرز میں پاکستانی کرکٹرز سے ملیں

نیو یارک(پی این آئی)ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی کرکٹرز سے ملیں، آٹو گراف لیں اور تصاویر بنوائیں ، اس کے عوض رقم ادا کرنی ہوگی۔ایک دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس کے بعد پی سی بی اور کرکٹ ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق امریکہ کے شہر ڈیلاس میں ہونے والی ایک تقریب کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر گردش میں ہے اور موضوع بحث بنا ہوا ہے , امریکہ کے خلاف پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم کو تنقید کا سامنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میٹ اینڈ گریٹ کے نام سے دعوت نامے پر لکھا ہے کہ اگر آپ اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فی کس 25 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔پی سی بی نے اس تقریب کی تصدیق کرتے ہوئے اسے چیریٹی فنکشن قرار دیا لیکن دعوت نامے میں کسی بھی جگہ چیریٹی کا تذکرہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close