اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں پاکستان نے میزبان امریکا کو کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 43 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکا کے خلاف پاکستان کو مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستان کی 6 وکٹیں 125 رنز پر گر گئیں۔ قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب 40 اور اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں