بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پھر پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں ، اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظمم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے کیرئیر کی 113 ویں اننگز میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close