ورلڈکپ سے قبل، بابر کے والدکا اہم پیغام

لندن(پی این آئی)ورلڈکپ سے قبل، بابر کو والدکا اہم پیغام ۔۔۔)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پاکستانی فینز سے کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی ہے۔اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی حوصلہ افزائی کیلئے پوسٹ شیئر کی۔ورلڈکپ میں سفر کے آغاز سے قبل بابر کے والد نے بیٹے کو کیا پیغام دیا؟اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کو اتفاق کی قو ت کا سبق بھی دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں، آخر تک ہمت نہ ہاریں بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے، یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔واضح رہے کہ بابراعظم کی فیملی ان کی سپورٹ کے لئے امریکا میں موجود ہے اس سے قبل بابر کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close