ممبئی(پی این آئی)بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی نےکرکٹ کو خیر باد کہ دیا۔۔۔بھارتی کرکٹر کیدار یادیو نے 39 سال کی عمر میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔آل راؤنڈر نے 2014 میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد بھارت کے لیے 73 ون ڈے اور نو ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ انہیں جون 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں اپنے پہلے انٹر نیشنل میچ کیلئے اسی سال نومبر تک انتظار کرنا پڑا،
جب انہوں نے رانچی میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا۔ انہیں پھر 2015 میں زمبابوے کے دو دوروں کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے ایک ناقابل شکست سنچری بنائی، اور پھر 2016 میں انہیں سیریز میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں