کیا بابراعظم نے ٹریننگ سیشن کے دوران اعظم خان کا مذاق اڑایا؟

نیویارک (پی این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ چکی ہے اور اس موقع پرکھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن کے دوران بنائی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں کپتان بابراعظم اپنے ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان کو مبینہ طور پر ان کی جسامت پر جملے کستے ہوئے سنائی دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اگرچہ بابر اعظم کی جانب سے کہے گئے الفاظ واضح طور پر سنائی نہیں دیتے لیکن یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ ساتھی کرکٹر کی جسامت پر طنز کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ کپتان اعظم خان کو گینڈا کہ رہے ہیں ۔ویڈیو کے آغاز میں ہی بابر اعظم پنجابی انداز میں اعظم خان کے حوالے سے کچھ کہتے سنائی دیتے ہیں، جس متعلق زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ گینڈا اب تک سیدھا نہ ہویا کہا۔جب کہ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم نے اعظم خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کینڈا یا کندھا اب تک سیدھا نہ ہویا ہے کہا۔

پاکستان سمیت بھارت میں عام طور پر گینڈا لفظ کسی بھی موٹے شخص کی توہین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ بعض صارفین کا دعویٰ تھا کہ کینڈا کا لفظ پنجابی ہے، جس کا مفہوم کندھا یا کاندھا سے لیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close