کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

ممبئی(پی این آئی)بھارت میں ایک لڑکا کرکٹ کھیلتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مقامی گرونڈ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ کرکٹ میچ کے دوران بلّے باز نے بالر کے اوپر سے شاٹ کھیل کر گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیج کر چھکا مارا۔جوں ہی بلّے باز اگلی گیند کے لیے تیار ہونے لگا تو اچانک سے لڑکھڑا کر زمین پر گر گیا۔بلے باز جیسے ہی زمین پر گرا تو ساتھی کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچے اور اسے ہسپتال لے گئے تاہم ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بلے باز موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں