بابراعظم کا مذاق اڑانے والے بھارتی کو اے بی ڈیویلئیرز نے آڑے ہاتھوں لےلیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئیرز نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑانے والے بھارتی سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اے بی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کچھ معروف کرکٹرز کا انٹرویو کیا جس میں بابر اعظم بھی شامل تھے۔دوران انٹرویو بابر نے اپنے کیرئیر سمیت اے بی ڈیویلئیرز کے کئی سوالات کے جواب دیے۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر ایک بھارتی صارف نے بابر اعظم کی جانب سے بولی جانے والی انگریزی زبان کا مذاق اڑایا۔ریتھیک گوروو نامی صارف نے کمنٹ کیا ‘اے بی بابر اعظم کی انگلش سننے کے بعد بمشکل ہی اپنی ہنسی قابو کر پارہے ہیں’۔


صارف نے ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بنایا جس کے بعد جنوبی افریقی لیجنڈ نے ریتھیک نامی شخص کو جواب دیا۔اے بی ڈیویلئیرز نے لکھا ‘بابر کی انگریزی واضح طور پر میری اردو سے بہتر ہے جب کہ ان کی بیٹنگ کی صلاحیت شاندار ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ (بیٹنگ کی صلاحیت) زیادہ اہم ہے’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close