سعودی عرب کا ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے شاندار اعلان

ویب ڈیسک (پی این آئی)سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو اگلے برس حج پر شاہی مہمان بنانےکا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیوپیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ان شااللہ یہ ٹورنامنٹ جیتےگی، ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہوگی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close