آسٹریلوی کپتان کے بھارتی شائقین سے متعلق دعوے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)ورلڈ کپ 2024 کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے بھارتی شائقین کرکٹ سے متعلق دعوے سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی شائقین اکثر ان سے ای میلز کے ذریعے پیسے مانگتے ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ میں پیٹ کمنز نے دعویٰ کیا کہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے دوران انہیں ہندوستانی شائقین کی جانب سے متعدد خطوط اور ای میلز موصول ہوئیں جن میں ہسپتال کے بلوں اور سرجریوں کے لیے مالی مدد کی درخواست کی گئی تھی۔کمنز نے آئی پی ایل کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت کی اور ان کی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تاہم ٹرافی اپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔ہندوستانی کرکٹ برادری اور شائقین نے کمنز کے بیانات کو ہلکے سے نہیں لیا اور بہت سے لوگوں نے اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جہاں کمنز پر شدید تنقید کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close