فاسٹ بولر قومی ٹیم کی حمایت میں بول پڑے

کراچی(پی این آئی)فاسٹ بولر قومی ٹیم کی حمایت میں بول پڑے۔۔۔۔فاسٹ بولر حسن علی قومی ٹیم کی حمایت میں بول پڑے اور اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ سیریز اگرچہ ہم ہار گئے لیکن ٹیم کا اسپرٹ نہیں ٹوٹنا چاہیے۔حسن علی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ فینز سے درخواست ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ صورتحال کچھ بھی ہو ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ تمام کھلاڑی اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے تیار ہیں۔ ٹیم کے پیچھے کھڑے ہوں، ٹرافی گھر لے کر آئیں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close