تازہ ترین

ورلڈ کپ سے قبل سابق کپتان اور فاسٹ بولر کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

لاہور(پی این آئی)ورلڈ کپ سے قبل سابق کپتان اور فاسٹ بولر کا قومی ٹیم کیلئے پیغام۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ گرین شرٹس آخری بال تک لڑیں، پھر ہار بھی جائیں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ قوم کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری ٹیم بھی جیتنے کے لیے کھیلتی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور یہ کوئی میدان جنگ نہیں ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم 2 میچ انگلینڈ اور ایک میچ آئرلینڈ سے ہارے ہیں لیکن اس ہار کا کوئی مسئلہ نہیں، ٹی20 ورلڈ میں پچز ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کو اسپورٹ کریں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں