ویب ڈیسک(پی این آئی)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عمادوسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیدیا ہے، قومی ٹیم میں انکے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں