اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر اعظم خان کی انگلینڈ کے خلاف ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر کرکٹ شائقین بھڑک اُٹھے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔انگلیںڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔میچ اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں