بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزا رنز مکمل کرلیے، بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔بابر سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا۔بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے اپنی اننگ کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close