کھلاڑیوں کے این او سی کے معاملے پر محمد حفیظ کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کھلاڑیوں کے این او سی کے معاملے پر بیان سامنے آیا ہے۔

محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے این او سی جاری نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں پانچ ماہ قبل دو ماہ کے لیے پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے پر رہا، 2 مہینے کے دوران میڈیا اور پیڈ سوشل میڈیا ٹرینڈز نے مجھے این او سی کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔محمد حفیظ نے کہا کہ این او سی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں تھا ناکردہ گناہ کے باوجود تنقید ہوئی ، این او سی کے معاملے پر اب کس کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان باہمی معاہدہ ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کو دو لیگز کی حد کی وجہ سے مزید این او سی نہیں دیا گیا، اسامہ میر یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کے سائیکل میں دو لیگز کھیل چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں