آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کون سا کھلاڑی کس نمبر پر ؟

ویب ڈیسک (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ5 میں شامل ہیں جبکہ کوئی بھی بولر ٹاپ 10 میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔ آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہ آسکی ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولرزکی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ٹاپ پر ہیں ، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، البتہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

close