اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا کہ میرے خیال سے پاکستان کو فائنل کھیلنا چاہیے، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہیں، پاکستان کے اسپنرز آؤٹ آف فارم ہیں لیکن میں پرامید ہوں کہ فارم میں واپس آجائیں گے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ میں اسٹرینتھ ہے، لیکن تنگ کرنے والی چیز اسٹرائیک ریٹ ہے، 7 سے 14 اوورز تک اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا عماد وسیم اور محمد عامر بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز کی لیگ کھیل چکے ہیں، ان کے اس تجربے سے فائدہ ہوگا، دعاگو ہوں کہ صائم ایوب اچھا پرفارم کرے، انہیں کافی موقع ملا ہے اور اگر وہ انگلینڈ سیریز میں پرفارم نہیں کرتے تو فخر کو اوپر موقع دینا چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک تمام ٹیموں سے بہترین ہے لیکن جتنے بڑے بولرز ہیں ان پر ذمہ داری بھی انتی ہی زیادہ ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں