لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کے نائب کپتان بننےسے انکار کرنے کے متعلق گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کردی۔
24 نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےورلڈ کپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کیلئےشاہین آفریدی کی قومی ٹیم کے نائب کپتانی سے انکار کرنے اور محمد رضوان کے بطور نائب کپتان مضبوط امیدوار ہونے کی خبریں میڈیا پر گرش کر رہی ہیں، پی سی بی کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں