ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ، پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں

نیویارک(پی این آئی)ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ، پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔۔۔ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ، پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالرز یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے ہے، عام سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق سربراہ للت مودی نے مہنگے ٹکٹس کی فروخت پرآئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔للت مودی نے سوشل میڈیا پر جاری ردعمل میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمت پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہورہی ہے۔للت مودی نے سوال اٹھایا کہ امریکا میں ورلڈکپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا ہے یا پیسے بنانا؟ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close