آسٹریلوی کرکٹرز کی کوچنگ سے انکار پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطوں کی خبروں پر بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا رد عمل آگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جے شاہ نےکوچنگ کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اور نا ہی میں نے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ کے لیے رابطہ کیا، بھارتی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کی تلاش ایک محتاط اور لمبی مشق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد پر فوکس کررہے ہیں جو بھارتی کرکٹ کے ڈھانچےکو سمجھتے ہیں، یہ بڑا اہم ہے کہ ٹیم کے کوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا علم ہو لہٰذا بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا تھا لیکن رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close