انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل عماد وسیم کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ سیریز میں کامیابی کو ہدف بنا لیا اورکہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے ورلڈ کپ میں ہائی مورال کے ساتھ جانے کے خواہش مند ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتیں۔

انگلیڈ کے شہر لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کے دفاعی چیمپیئن ہونے کا ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری کوشش پوری ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں ان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کریں۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جائیں گے، سیریز جیتنے سے ورلڈ کپ میں ٹیم کا مورال بہتر ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ انگلینڈ اپنی کنڈیشنز میں ایک سخت حریف ہے، انگش ٹیم کو ہرانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ہم لوگ بالکل مختلف انداز کے ساتھ کھیلیں گے اور سب کو نظر آئے گا، جوفرا آرچر کے آنے سے انگلینڈ ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے ، ہمارے پاس بھی حارث رؤف ایکسٹرا پیس کا بولر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close