ویرات کوہلی کا بیان، شاہد آفریدی بھی بول پڑے

کراچی(پی این آئی)ویرات کوہلی کا بیان، شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ پلیئر ہے امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا

۔سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی لیکن وہ پھر بھی شاہد آفریدی نہیں بن سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں