آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کون؟ اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اپریل 2024 کے لئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے کپتان محمد وسیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر اپریل کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔محمد وسیم پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور نمیبیا کے کھلاڑی گیرہارڈ ایراسمس کو شکست دے کر یو اے ای سے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں دنیا بھر سے ایوارڈ جیتنے والوں کی ممتاز فہرست میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ کھلاڑیوں کے لیے خاص طور پر متحدہ عرب امارات جیسی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیموں کے لیے ایک بڑا محرک ہے، گزشتہ ماہ عمان میں ہونے والے اے سی سی پریمیئر کپ میں ہمارا ہدف اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا اور مجھے اپنی ٹیم اور ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں