آئرلینڈ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑاسنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔

شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 300 وکٹیں 145 انٹرنیشنل میچز میں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی ٹی20 انٹرنیشنلز میں 84 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close