ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سابق کپتان نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

کراچی(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

170 والا سکور اب نہیں چلتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ ضروی ہے کہ پاور پلے کے بعد مڈل اوورز میں بھی رنز بنانے کی رفتار 8 یا 9سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کیے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں۔ اگر مڈل اوور میں بھی رنز کی رفتار ٹھیک رہی تو بہتر ہوتا ہے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ کپتان کو آؤٹ آف دا باکس سوچنا ہوگا، آؤٹ آف باکس پہلے سے پلان نہیں کیا جاسکتا۔چیمپئن کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا ہوگا، آپ کو ہر نمبر پر بیٹنگ اور ہر جگہ بولنگ کےلیے تیار رہنا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان کی مدد کرنا چاہیے، صرف ایک بندے پر نہ چھوڑیں، سب اسکا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close