پی ایس ایل، غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل، غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار۔۔۔پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر غور کیا ہے، آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے آئندہ سال سب سے پہلے رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ٹکراؤ کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے حکمت عملی بنارہا ہے، ابتدائی لسٹ میں اسٹیو اسمتھ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز کا نام شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو روٹ، ٹم ساودی، فن ایلن، کائیل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سودھی، رسی وینڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس اور جیسن ہولڈر ابتدائی لسٹ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور فرنچائزز پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close