قومی ٹیم کے بالر محمد عامر نے تنقید کرنیوالوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پی این آئی) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر عماد وسیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا اور حالیہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ایکشن میں دکھائی دیے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھی دونوں کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود ٹیم میں شمولیت پر عامر اور عماد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اب ناقدین کو محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناقدین سے پوچھتا ہوں کہ پی ایس ایل ٹی 20 ایونٹ کیا ہے؟ میں اور عماد ہم دونوں پی ایس ایل ٹی 20 کھیل چکے ہیں اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ دیگر لیگز میں بھی باقاعدہ سے دکھائی دیتے ہیں تو ہمیں فارمیٹ کے لیے منتخب کرنے میں کیا حرج ہے۔محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے جیسے فارمیٹس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close