دنیائے کرکٹ کے معروف اسپن بولر چل بسے

ویب ڈیسک (پی این آئی) انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ اسپن بولر جوش بیکر چل بسے، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

اس سیزن میں جوش بیکر نے دو سیکنڈ الیون میچز کھیلے تھے، جوش بیکر نے 2021 میں فرسٹ کلا س ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے اُنہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر47 میچز کھیلے۔ووسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ جوش بیکر کی وفات ہم سب کو افسردہ کرگئی ہے۔جوش بیکر نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ووسٹرشائر کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی اسپنر اُسامہ میر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ اور دھچکا لگا ہے، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔جوش بیکر کی وفات پر دیگر کاؤنٹیز نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close