سابق سپنر کاسیاست میں آنے کا فیصلہ، الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا

برمنگھم (پی این آئی) بھارتی نژاد سابق انگلش سپنر مونٹی پنیسار نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق مونٹی پنیسار برطانیہ کے اگلے عام انتخابات میں فرنج ورکرز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے۔ بائیں بازو کے رہنما جارج گیلاوے نے کہا کہ پنیسار ان 200 امیدواروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہماری پارٹی ووٹنگ کے لیے کھڑا کرے گی۔42سالہ پنیسار نے 2006 سے 2013 کے درمیان 50 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 167 وکٹیں حاصل کیں۔وہ لندن کے شمال میں واقع علاقے لیوٹن میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ رواں سال متوقع انتخابات میں مغربی لندن میں ایلنگ ساؤتھ ہال کے حلقے سے الیکشن میں کھڑے ہوں گے۔انتخابات میں کامیابی کے لیے انہیں مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے امیدوار وریندر شرما کو شکست دینا ہو گی جنہوں نے 2019 میں 16 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close