بابراعظم نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کا راز بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوینٹی میں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے باولرز کو استعمال کیا۔

 

 

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اسامہ نے بولنگ کی تو لگا وکٹ اسپنرز کو مدد دے رہی ہے، جو بہترین لگ رہا تھا اُسے استعمال کیا، 8بولرز استعمال کئے جس میں4اسپنرز تھے، کوشش تھی ابتدائی6اوورز اچھے کھیلیں، ہم نے ابھی بھی 10رنزکم بنائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریزمیں بولنگ، بیٹنگ میں مختلف کمبی نیشن آزمائے، ہم دیکھنا چاہتے تھے ٹیم کہاں اسٹینڈ کررہی ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی ایک مرتبہ پھر قہر بن کر بیٹرز پر برس رہے ہیں اور آج کے میچ میں انہوں نے طوفانی باولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 30 رنز دیئے اور 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کرتا ہوں سوفیصد کارکردگی دوں۔

 

 

 

پاکستان کو ہمیشہ جلد وکٹیں دلانے کی کوشش ہوتی ہے،یارکرہرفارمیٹ میں سب سے بہترین گیند ہوتی ہے۔یاد رہے کہ بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 69 رنز بنائے جبکہ باولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں