انڈونیشیا نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک(پی این آئی)انڈونیشیا کی خاتون باؤلر روہمالیا نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی نوعمر آف اسپنر روہمالیا نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔روہمالیا نے منگولیا کے خلاف بغیر کوئی رنز دیئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔17 سالہ آف سپنر نے اپنے بین الاقوامی ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دے کے اسے مزید خاص بنا دیا۔ بروہمالیا کے 3 اوورز اور دو گیندوں پر منگولین کرکٹر کوئی رنز نہ بنا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close