نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا، نوجوان جارح مزاج بلے باز انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے محمد رضوان اور عرفان خان نیازی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری دو ٹی20 میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان بھی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close