نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کونسے نمبر پر ؟

دبئی(پی این آئی) نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کونسے نمبر پر ؟آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں ۔ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھارت کے سوریاکمار یادیو کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان ہیں ۔

چھٹے نمبر پر بھارت کے جیسوال، ساتویں پر جنوبی افریقہ کے ریلی رسوو موجود ہیں ۔انگلینڈ کے جوز بٹلر اس فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہینڈرکس ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close