اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے اعظم خان کو 10 دن کے لئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد قومی بیٹر اب نیشنل اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 لاہور میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close