کرکٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کردیا۔ رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 300 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close