دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی شکست دیدی

راولپنڈی (پی این آئی ) سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو شکست، پاکستان نے باآسانی فتح حاصل کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا، مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کول میکونچی 15، فوکس کرافٹ 13، ٹم سائیفرٹ 12 رنز بنا سکے، جیکب ڈفی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 45 رنز جبکہ محمدعرفان نے 18 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ صائم ایوب 4, عثمان خان 7 جبکہ کپتان بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لسٹر ، سودھی اور بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close