سابق کرکٹر کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی(پی این آئی)سابق کرکٹر کو جیل بھیج دیا گیا۔۔۔۔سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو سن شائن کوسٹ کے جیل سیل میں رکھا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات ہیں، ان کی 2 روز قبل ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔مائیکل سلیٹر جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں، ان کے سیل کی لائٹس 9 بجے بہت کم کردی جاتی ہیں اور جیل کا اسٹاف سیل کو ہر گھنٹے بعد چیک کرتا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو دو ہفتوں کے بعد ریمانڈ سینٹر بھیجے جانے کا امکان ہے، انہیں31 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ 54 سالہ مائیکل سلیٹر کے مقدمات کی سماعت پیر کو مقامی عدالت میں ہوئی تھی۔انہیں ریاست کوئنز لینڈ میں کیے گئے مبینہ 19جرائم سے متعلق الزامات کا سامنا ہے جن میں 5 دسمبر 2023 اور 12 اپریل 2024 کے درمیان گھریلو تشدد، غیر قانونی تعاقب یا دھمکیاں دینا، رات کے وقت گھر میں داخل ہونا، حملہ آور ہونا، جسمانی نقصان پہنچانا اور گلا دبا کر دم گھوٹنے جسے سنگین الزامات شامل ہیں۔خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر 2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، اس کے بعد انہوں نے کمنٹری میں ڈیبیو کیا اور کامیاب کمنٹیٹر شمار کیے جاتے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں