بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔

ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے تھے اور ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی اخبار Dainik Jagran کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں ویرات کوہلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close