سڈنی(پی این آئی) ہیمسٹرنگ انجری کے باعث مچل سٹارک نے آسٹریلیا واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
آئی پی ایل میں انجرڈ ہوجانے والے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، انہیں دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی ہے، تاہم ابھی تک انہوں نے بھارتی لیگ سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ہے، اس کے بعد ان کے سامنے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا مرحلہ بھی درپیش ہے، جس میں انھیں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت بھی سونپی جاسکتی ہے۔مچل مارش رواں سیزن میں دہلی کیپٹیلز کے لیے تاحال صرف 3 میچز ہی کھیل پائے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز سے مشاورت کے بعد سی اے نے انھیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس سے قبل دہلی کے دو آخری میچز میں ممبئی انڈینز اور لکھنئو سپر جائنٹس کیخلاف شریک نہیں ہوئے تھے،انہوں نے آخری بار 3 اپریل کو وشاکھا پٹنم میں کولکتہ سے میچ میں شرکت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں