انشاآفریدی سے شادی کا آئیڈیا کس کا تھا؟ شاہین شاہ آفریدی کے پہلی بار انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 6 اپریل کو 24 سال کے ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی عام طور پر اپنی ذاتی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرتے لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی اہلیہ اور شادی سے متعلق بات کی ہے۔شاہین آفریدی نے بتایا کہ انشا سے شادی کرنے کا آئیڈیا ان کا خود کا تھا، شاہد آفریدی اور میرے بھائی کے درمیان قریبی دوستی کی وجہ سے والدہ نے شادی کے لیے رشتہ بھیجا جسے قبول کر لیا گیا۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں نے ہی انشا سے شادی کرنے کا سوچا تھا۔ شاہد آفریدی اور میرے بھائی کافی عرصے سے دوست ہیں اور ہمارے بڑے بھی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اس لیے میری والدہ نے رشتے کی بات کو آگے بڑھایا اور دونوں خاندانوں نے اتفاق کیا۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close