چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق پی سی بی کااہم بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی سےپہلے پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔پی سی بی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کی آئندہ سیزن شیڈولڈ سیریز کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پہلے آئرلینڈ، انگلینڈ پھر ورلڈ کپ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے تاہم پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close