اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنیوالے عثمان خان کیلئے اچھی خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانےو الے عثمان خان کا قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

 

 

 

یاد رہے کہ امارات کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سےکہا گیا کہ عثمان خان نے یو اے ای بورڈ سے کیے گئے معاہدے کو توڑا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی حتمی سکواڈ کا اعلان منگل کے روز کیا جائے گا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 18رکنی سکواڈ میں عثمان خان کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کاکول میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں شریک بھی تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close