نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہونگے؟

ویب ڈیسک(پی این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان 8 کی بجائے9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان، عماد وسیم ،محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ بابراعظم،صائم ایوب ،محمد رضوان،شاداب خان،افتخاراحمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر میں سےایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخرزمان،وسیم جونیئر،عباس آفریدی کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close