محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی سے 3فاسٹ بالرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور(پی این آئی)سابق کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل محمد عامر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم میں3 فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔

امریکہ کی ہر ریاست میں موسم بالکل تبدیل ہوجاتا ہے، یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں3 فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں 2 فاسٹ بولر ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے دوران پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے کپتانی لینے کے بعد معاملات صحیح نہیں چل رہے جبکہ انکی بالنگ فارم بھی متاثر کن نہیں ہے ہوسکتا ہے انہیں سائیڈ لائن لگادیا جائے۔محمد آصف نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حیثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔نسیم شاہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ اتنی جلدی کندھے کی انجری سے اتنی جلدی نجات حاصل کرسکیں لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close