کپتانی کے تنازع پرناخوش شاہین آفریدی تربیتی کیمپ سے الگ ہوگئے

اسلام آباد ( پی این آئی)پاکستان کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی تربیتی کیمپ سے روانہ ہو کر اپنے آبائی شہر پشاور پہنچ گئے۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جو آج اپنی 24ویں سالگرہ منا رہے ہیں T20I کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیمپ چھوڑ گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے واضح کیا ہے کہ آفریدی غصے میں نہیں بلکہ رسمی اجازت لے کر روانہ ہوئے۔شاہین آفریدی 8 اپریل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے افطار ڈنر میں بعد میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔ شاہین آفریدی نے کپتانی کا سفر اس وقت شروع کیا جب 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن مہم کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم آفریدی کے بطور کپتان شروع سے ہی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مایوس کن شکست کے ساتھ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close