کراچی(پی این آئی)حارث روف ناقدین پر برس پڑے۔۔۔قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے لیکن جتنا سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں زندگی اتنی آسان ہوتی ہے، جن کو کوئی گھر میں بھی نہ جانتا ہو وہ باتیں کر دیتے ہیں۔قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فٹنس کا ہونا کافی ضروری ہے، کاکول کیمپ میں جو بتایا جا رہا ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آئے ہی سخت ٹریننگ کیلئے ہیں، نیشنل اکیڈمی میں اسکلز پر کام ہوتا ہے لیکن یہاں ہم صرف فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں، پہاڑی پر چڑھنے والی ٹریننگ سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
حارث رؤف نے کہا کہ ابتدا میں انجری کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کی تھی، کندھے کی انجری سے کافی حد تک ری کور کر چکا ہوں، ابھی مزید اسٹرینتھ بحال کرنے پر کام کر رہا ہوں۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ابھی بولنگ شروع نہیں کی مگر ویٹ ٹریننگ شروع کرچکا ہوں، دو ہفتوں میں بولنگ شروع کردوں گا۔آرمی میں آنے کی خواہش تھی مگر کامیاب نہ ہوسکا، آج جس مقام پر ہوں لاہور قلندرز کی وجہ سے ہوں اگر ٹرائل میں موقع نہیں ملا ہوتا تو عام سی نوکری کررہا ہوتا، حارث رؤف ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہاں پرفارم کرے، جب پاکستان کی جانب سے پہلا گیند کر رہا تھا تو کافی دباؤ تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں